لاہور:ایکسپو سنٹر لاہور میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے اپنی ذمہ داری پر کورونا ویکسین لگوانے کے لیے حلف نامے پر دستخط کی شرط لگادی گئی۔
ویکسین سنٹر کے عملے نے ہر شخص سے انگریزی میں حلف نامہ لینا شروع کردیا جس کے مطابق اگر کسی بھی شخص کو ویکسین سے ری ایکشن ہوا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا طبی عملہ، محکمہ صحت اور حکومت نہیں ہوگی۔
یہ حلف نامہ 40 سال اور اس سے کم عمر افراد سے لیا جارہا ہے۔ جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ان سے دستخط کی بجائے حلف نامے پر انگوٹھے لگوائے جارہے ہیں۔
ویکسین لگوانے افراد نے اس حلف نامے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ویکسین کے مضر اثرات ہیں تو پہلے بتانا چاہیے تھا اور تشہیر کرنی چاہیے تھی۔