دلزاک روڈ حامد کالونی میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی جواں سال لڑکی چل بسی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں ایک ہی گھر کے 10 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس برن یونٹ شفٹ کردیا گیازخمیوں میں چار خواتین کی حالت تشویشناک ہے
برن سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جوانسالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی گھر کے سربراہ امان اللہ تین خواتین ابھی بھی آئی سی یو میں داخل ہیں دھماکے میں چار بچے بھی جھلس گئے ہیں۔
وضح رہے کہ امان اللہ بے بس انسان ہیں مسجد میں مؤزن ہیں اور گھر میں جوس۔ بسکٹ چپس وغیرہ بیچ کر گزر بسر کرتے تھے۔