ملک بھر میں مہلک وائرس نے 22 ہزار زندگیاں چھین لی

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 907 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی شرح 2.60 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 754 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے  907 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 34 ہزار 20  ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 2.60 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 7 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 148 ہوگئی ہے۔