تین بھائی نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق

پنگریو: تلہار کے گاؤں کرم خان دلوانی میں نہر میں نہاتے ہوئے تین بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر تلہار منتقل کی گئیں۔

 ڈوب کر جاں بحق ہونے والے والے بچوں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے حاں بحق ہونے والے بچوں میں حسین دلوانی عمرچودہ سال،ایان علی دلوانی عمربارہ سال اورذاکردلوانی عمرتیرہ سال شامل ہیں۔

 اپنے تین بچوں کی لاشیں سامنے دیکھ کر متوفی بچوں کے والدین شدت غم سے بے ہوش ہوگئے۔

 متوفی بچے ٹھٹھہ سے اپنے رشتہ داروں کے پاس گاؤں کرم خان دلوانی آئے تھے اورگھرکے قریب واقع نہر پرنہارہے تھے کہ پانی میں ڈوب گئے۔

 واضح رہے کہ چند روزقبل بھی اسی علاقے میں واقع گاؤں حاجی خان لاشاری میں بھی تین بچے پھلیلی نہر میں ڈوب کرجاں بحق ہوئے تھے۔