کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 663 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں،جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.69 فیصد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 017 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 663 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33 ہزار 452 ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح 1.69 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 034 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 94 ہزار 352 ہوگئی ہے۔