ویکسین کی دوسری خوراک لگنے کا دورانیہ بڑھادیا گیا   

اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔ 

  این سی او سی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، ایسا ملک کے مختلف علاقوں میں ویکسین کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ تین ہفتوں سے بڑھا کر چار ہفتے کردیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا وقت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے دوسری خوران کے درمیان 3 ماہ کا وقفہ تھا۔