پسند کی شادی، لڑکے کی ماں سے بھیانک انتقام لے لیا گیا 

 مظفر گڑھ: علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکی والوں نے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغوا کرکے زیادتی کی کوشش کی اور بہمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

 ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کرکے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو بھی داغتے رہے اور اسی حالت میں گھسیٹا بھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی ماں زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے جہاں اس کو انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کی قید سے آزاد کرالیا ہے اور 3 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جب کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔