ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو سامنے آگئی

 اسلام آباد:ایک اور مذہبی شخصیت کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 چنیوٹ کے علاقے تھانہ محمد والا میں عالم دین کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 مقدمے کے متن کے مطابق یہ واقعہ مدرسہ جامعہ امام العصر اڈا شیخن میں پیش آیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل تفصیلات کے مطابق مدعی عنصر عباس نے تھانہ محمد والا میں مدرسے کے پرنسپل علامہ مظہر عباس  نجفی کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

 چنیوٹ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2021 میں پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اس کی ویڈیوز اب وائرل ہوئیں۔

مقدمے میں جرم دفعہ 377 شامل کی گئی جس کے مطابق جو شخص کسی سے بدفعلی کرے، اسے قید کی سزا دی جائے گی۔