پاک ایران شاہراہ پر 5کروڑ 30لاکھ روپے کی ڈکیتی

چاغی: پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکو5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار ہوگئے، بینک عملہ رقم سرحدی شہر تفتان سے دالبندین منتقل کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران شاہراہ پر ڈکیتی کی بڑی واردات کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ڈاکو5 کروڑ 30 لاکھ لوٹ کرفرار ہوگئے .

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، بینک عملہ رقم سرحدی شہر تفتان سے دالبندین منتقل کررہا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ منتقلی کےدوران سٹھ لانڈھی کےقریب ڈاکوؤں نےفائرنگ کی، فائرنگ کےتبادلےمیں بینک کیشئراورایک لیویزفورس کااہلکار زخمی ہوا۔

کیشئرشامل تفتیش کرکے لیویز تھانہ منتقل کردیا گیا ہے اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ بینک منیجر کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سےسی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔