کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1097 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 32 ہزار 936 ہوگئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار 821 ہوگئی ہے۔