گزشتہ 24 گھنٹوں میں 935 افراد مہلک وائرس کا شکار

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 935 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 924 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1052 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد  32 ہزار 710 ہوگئی، جن میں سے قریبا" 2 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 188 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 98 ہزار 944 ہوگئی ہے۔