ٹریلر نے 2بھائیوں کو کچل دیا 

حسن ابدال:جی ٹی روڈ برہان پل پر ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ برہان پل پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں 2 سگے بھائی 26 سالہ چمن گل اور 13 سالہ امن گل موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فورا موقع پر پہنچ گیا اور جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا ہے۔