پشاور: تھانہ متنی کے علاقے میرہ متنی میں گیارہویں جماعت کے طالبعلم نے مسجد کے کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق زر گل بی بی زوجہ مثل خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کا یٹا فیصل جو گیارہویں جماعت کا طالبعلم ہے گھر پر موجود تھے اس دوران اس کا بیٹا پلاسٹک کی رسی لیکر گھر سے نکل پڑا۔
بعدازاں اسے اطلاع ملی کے اس کے بیٹے نے مسجد میں خودکشی کرلی ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔