کابل:افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 248طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
جھڑپوں کی وجہ سے کابل میں مسلسل پانچویں روز بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔
شر پسندوں نے تاجکستان سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو گزشتہ ہفتے تباہ کیا تھا۔
افغان وزارتِ دفاع کے مطابق جھڑپوں میں 24گھنٹوں کے دوران 200سے زائد طالبان مارے گئے۔
افغانستان کی پاور سپلائی یوٹیلیٹی کے ترجمان محمد ہاشم نے ترک خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ شر پسند عناصر نے گزشتہ ہفتے 2 پاور ٹرانسمیشن ٹاورز کو تباہ کر دیا تھا جن کی بعد میں مرمت کر دی گئی تھی۔
محمد ہاشم کے مطابق حکومت صوبے بغلان میں لڑائی کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کی کیبلز کو جوڑنے اور بجلی کی فراہمی دوبارہ شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔
افغان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران کابل سمیت مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 248 طالبان ہلاک جبکہ 137زخمی ہوئے ہیں۔