مہلک وائرس سے ملک بھر میں 29 ،صوبہ میں 4 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 914 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 914 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد  32 ہزار 225 ہوگئی، جبکہ ملک بھر کے  ہسپتالوں میں 2 ہزار 214 مریض داخل ہیں جن میں سے 258 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 201 ہوگئی ہے۔