پشاور میں پھر خون کی ہولی، 5افراد قتل 

پشاور علاقہ سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی جس سے ایک فریق کے 2 اور دوسرے کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا اور مقتولین کی لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں۔