کوہاٹ:پولیس تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم افراد جواں سال لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرارہوگئے۔لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پی اے ایف آفیسر کینٹ کے قریب واقع مکان میں گھس کر جوانسال لڑکی ارحام گل دختر سرفراز کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے جس سے ان کاچہرہ بری طرح جھلس گیا اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرادیاگیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ رضیہ سلطانہ زوجہ سرفراز کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔