24 گھنٹوں میں 4 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن

این سی او سی نے انسداد کورونا ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں  ، جس کے مطابق گزشتہ ایک دن کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ویکسینیشن کی گئی، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4 لاکھ 10 ہزار 9 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں 1 کروڑ 55 لاکھ 81 ہزار 402 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔