پشاور: تھانہ سربند کے علاقے پشتخرہ بالا مےں پلاٹ کے تنازعہ پر جرگے مےں ہونےوالے تصادم کے دوسرے روز بھی علاقے مےں حالات کشےدہ رہے جبکہ دونوں فرےقےن کی جانب سے کسی کےخلاف دعوےداری نہ کرنے پر پولےس نے اپنی مدعےت مےں مقدمہ درج کرلےا
دوسری جانب ابتدائی تحقےقاتی رپورٹ مےں ےہ بات سامنے آئی ہے کہ تصادم مےں زخمی ہونےوالا شخص پولےس کو مطلوب نکلا واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں فریق اول حیدرآفریدی اورفریق دوئم اصغر آفریدی کے مابین پلاٹ کے تنازعہ پر جرگہ ہو رہا تھاکہ اس دوران دونوں فریقین کسی بات پر الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں فریق اول سے حیدر ¾ کاشف اور واحد گل جبکہ فریق دوئم سے اصغراور امیر بہادرگولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے فائرنگ سے فریق اول سے عرفان نامی شخص بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردےا گےا ادھر اےس پی صدر ڈوےژن وقاراحمد نے بتاےا کہ دونوں فرےقےن کی جانب سے کسی پر دعوےداری نہےں کی گئی جس پر پولےس نے اپنی مدعےت مےں مقدمہ درج کےا ہے اےس پی نے بتاےاکہ 11مرلے پلاٹ کی رقم کا کے تنازعہ خونرےز تصادم ہوا تاہم مزےد تفتےش جار ی ہے۔