پاکستان: کورونا مثبت کیسز کی شرح 2۔3 فیصد، 27 اموات

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 27 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42062 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 979 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 27 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.3 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22281 ہوگئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 57 ہزار 371 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1499 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 484 ہوگئی ہے۔