لاہور کے نجی ہاسٹل میں خوفناک آتشزدگی، 3لڑکیاں جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی سے  تین  لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے مشہور علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع گرلز ہاسٹل میں بدھ کی رات کو آگ بھڑک اٹھنے کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ راوئیونڈ روڈ پر نیو لاہور پارک کے علاقے میں واقع گرلز ہاسٹل میں لگنے والی آگ کے باعث 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ، اور 40 سالہ ربیکا جان کی بازی ہار گئیں۔

جاں بحق تینوں خواتین ہاسٹل میں موجود تھیں جب وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے باعث 4 لڑکیاں شدید زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا گیا ہے، عمارت میں موجود باقی تمام خواتین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔