پشاور: پشاور کے علاقے حیات آباد فیز ٹو میں نامعلوم افراد نے پروفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ملزمان قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگئے رات گئے تک مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق حیات آباد فیز ٹو میں نامعلوم افراد نے پروفیسر محمد اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ نعش پولیس چوکی کے قریب خوڑ میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
رات گئے تک قتل کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔