سجاول، دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 8افراد ڈوب گئے

سجاول:سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6خواتین سمیت 8افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو کے مطابق سجاول کے علاقے بیلو میں 6خواتین گھاس کے بنڈل لے کر کشتی میں دریا پار گاں جارہی تھیں کہ تیز ہوا کے باعث کشتی الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 6خواتین سمیت 8افراد ڈوب گئے۔

 ریسکیو اہلکاروں کا کہناہے کہ دونوں کشتی بان تیر کر کنارے پر پہنچ گئے جب کہ چار خواتین کو مقامی افراد نے ڈوبنے سے بچالیا  تاہم ڈوبنے والی دو خواتین بینظیر اور مینا کی تلاش جاری ہے۔