میرانشاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین مسلح جھڑپ کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک آفیسرسمیت تین زخمی ہو گئے۔ جوابی کاروائی میں تین شدت پسندبھی مارے گئے۔
مقامی سیکورٹی ذرائع سے تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مداخیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرآاپریشن کیا گیا جس میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکارحوالدار یونس خان اور سپاہی وقاص شہید ہوگئے جبکہ ایک افیسر لیفٹینیٹ فیضان، لانس نائیک وقاص اور سپاہی وقاص زخمی ہوئے ہیں جن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں تین شدت پسند بھی مارے گئے ہیں تاہم اخری اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں کی شناخت کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہ مل سکی۔
یاد رہے کہ دو روز پہلے بھی اسی علاقے میں افغانستان کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ہو ئے