کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ دھماکے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے گاڑی میں بھی آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے پورا علاقہ سیل کرکے دھماکے کے شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے۔
دھماکے میں 7 اہلکار زخمی ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔