پشاور میں کتوں کی لڑائی کے دوران فریقین میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ موسیٰ زئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں کتوں کی لڑائی کے دوران دو فریقین میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد میں ایلیٹ فورس کا اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔