پشاور: لڑکی تیزاب گردی کا شکار ، نوجوان کی نعش بر آمد 

پشاور: پہاڑ ی پو رہ پولیس سٹیشن کی حدود میں نوجوان لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے انکا چہرہ اور جسم کے مختلف حصے جل گئے ۔
واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مسما ة سدرہ دختر ناصر خان عمر 22سال سکنہ فقیر کلے نے رپو رٹ درج کرا تے ہو ئی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کیسا تھ مو ٹر کار 2261میں مر دان کی طر ف جا رہے تھے کہ اسی دوران ملزم فرہا د سکنہ افغان کا لو نی نے مو ٹر کا ر کے اندر اسکے چہرے پر تیزا ب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ اور جسم کے دوسرے حصے جل گئے 

جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انکا علا ج معا لجہ جا ری ہے جبکہ ملزم جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

ادھر متھرا پولیس سٹیشن کی حدود میں گو لیو ں سے چھلنی نعش بر آمد ہو ئی جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔ 

واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی چل غزی باباسٹاپ کے قریب نعش پڑی ہے جس پر پولیس کی نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر نعش کو تحو یل میں لیکر پوسٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا پولیس کے مطابق مقتول کی تاحال شناخت نہ ہو سکی جبکہ اسکی عمر 35سال کے قریب ہے جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے فائر نگ کر کے قتل کر دیا ہے پولیس نے جائے وقو عہ سے شواہد اکھٹے کر کے ورثا ءکی تلا ش و تفتیش شروع کر دی ہے ۔