موڈرنا ویکسین کن افراد کیلئے ہے، اسد عمر نے بتا دیا

امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزپر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

وفاقی وزیراسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ارسال کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں مل گئیں۔

وفاقی وزیراسد عمرنے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ یہ ویکسین خاص طور ان افراد کے لئے ہیں جوبیرون سفرکرتے ہیں یازیرتعلیم ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی جو کہ طلبہ اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو لگائی جائے گی۔