وزیر اعظم عمران خان نے صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو دئے گئے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ یہی ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا کو مبارکباد ہے جہاں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج ہو چکا ہے، یہ ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔