سیاحوں کی گاڑی دریا ئے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

سیاحوں کی گاڑی دریا ئے نیلم میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وادی نیلم کے علاقے جورا میں پیش آیا جہاں سیاحوں کی گاڑی توازن برقرار نہ رکھنے پر دریائے نیلم میں جاگری۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوچکے ہیں اور دو زخمی ہیں جب کہ ایک لاپتا مسافر کی تلاش جاری ہے۔