نیلم، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،5جاں بحق،2بچے زخمی 

نیلم:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور2 بچے زخمی ہوگئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کار میں 7 افراد سوار تھے، 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔

 تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔ 

شناختی کارڈ سے جاں بحق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ لوگ لاہور سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے کہ ان کی کار وادی نیلم کے علاقہ جورا میں دریائے نیلم میں جاگری۔