مفتی عزیز اور طالبعلم کی میڈیکل رپورٹ آگئی

لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان اور متاثرہ طالبعلم کی میڈیکل رپورٹ پنجاب پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ملزم عزیز الرحمان اور متاثرہ طالبعلم صابر شاہ کی میڈیکل رپورٹ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے پولیس کے سپرد کر دی ہے۔

ڈی آئی جی شارق جمال کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ویڈیو شہادت کی بنا پر چالان مکمل کریں گے، مقدمے میں مزید دفعات لگنے سے ملزم سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کے خلاف طالبعلم صابر شاہ نے 17 جون کو مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم عزیز الرحمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیجا جا چکا ہے۔