چارسدہ: عدالت میں پیشی پر آئی خاتون سابق شوہرکے ہاتھوں قتل

چارسدہ: عدالت میں پیشی پر آئی خاتون کو سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقامی خاتون کا اپنے سابق شوہر سے جائیدادکے تنازع پرکیس عدالت میں زیرسماعت تھا جہاں آج خاتون اپنی بہن کے ساتھ پیشی پر آئی تو سابق شوہرنے ساتھی کے ساتھ مل کرجوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جب کہ بہن زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھی نے قریبی گھرمیں پناہ لے لی جس کی تلاش جاری ہے۔