لندن:دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا، ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور یہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا برطانیہ، چلی سمیت 27ملکوں میں پھیل چکی ہے،گزشتہ 6ماہ کے دوران برطانیہ میں وائرس لیمبڈا کے 6کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل کورونا کی ڈیلٹا قسم کو زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا تھا جو بھارت سے دیگر ممالک میں پھیلا،دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس سے چھٹکارے کے لیے ماہرین مختلف تجربات کر رہے ہیں تاہم ہر کچھ عرصے ماہ کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ جاتی ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کو تیزی سے کورونا ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔