9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

خوشاب:خوشاب میں دو اوباش نوجوانوں نے 9 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کی اور اس دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا واقعہ 3 روز قبل خوشاب کے گاؤں 22 ایم بی میں پیش آیا جہاں 2 ملزمان نے 9 سالہ بچے کو اغواکرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

پولیس نے متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

 پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے زیادتی ثابت ہوگئی اور ملزمان کے قبضے سے ویڈیو بھی برآمد کرلی گئی ہے۔