کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 830 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 364 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33 ہزار 390 ہوگئی ، جن میں سے ایک ہزار 968 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 648 ہوگئی ہے۔