قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے موسم گرما اور مون سون میں بیماریاں پھیلنے کا الرٹ جاری کردیا۔
قومی ادارہ صحت نے وفاقی اور صوبائی صحت کے اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق الرٹ کا مقصد بیماریوں کے پھیلاؤ کو بروقت روکنے کیلئے تدارک کرنا ہے۔
این آئی ایچ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ مون سون میں کورونا بھی پھیل سکتا ہے، اس کے علاوہ گرمیوں اور مون سون میں ہیپاٹائٹس اے اور ای، ہیضہ، ڈینگی، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ پھیل سکتے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی صحت انتظامیہ مؤثر نگرانی کریں تاکہ ان امراض سے ہونے والی اموات میں کمی کی جاسکے۔
اعلامیے کے مطابق قومی ادارہ صحت نےمراسلے کے ذریعے صحت عامہ سے متعلقہ اداروں کو موسمی خطرات پر مسلسل نظر رکھنے اور تمام ممکنہ اقدامات لینے کی ہدایت کی ہے۔