اسلام آباد:چین سے سائنو ویک ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
وزرات صحت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا طیارہ سائنو ویک ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔
حکام نے بتایا کہ چین سے سائنو ویک ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز لائی گئی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دن میں پاکستان میں ویکسین کی 40لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں جن میں سے سائنوفارم کی 20 لاکھ خوراکیں تین کھیپوں میں پہنچی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق صوبوں کوان کی ضروریات کیمطابق ویکسین کی خوراکیں بھیجی گئی ہیں۔