کوئٹہ میں آپریشن کے دوران 5دہشتگرد مارے گئے 

 کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے، اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد مارا گیا تھا۔ 

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم کا اہم رکن تھا اور فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ 

ترجمان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔