کورونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 1517 مثبت کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 287 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 1517 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.27 فیصد رہی۔
اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 469 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 007 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 525 ہوگئی ہے۔