لڑکا‘لڑکی کی برہنہ ویڈو تشدد، وزیر اعظم کی ذاتی حیثیت سے مانیٹرنگ 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں لڑ کے  اور لڑکی کی  برہنہ ویڈیو اور تشدد کے معاملہ پر ذاتی حیثیت سے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔

پولیس تفتیش،ملزمان کا سابقہ ریکارڈ،سمیت دیگر رپورٹ پر ایک خفیہ ادارہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی،ملزمان کو نشان عبرت اور پولیس تفتیش پر ایک مثال قائم ہونے جا رہی،وزارت داخلہ بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔

انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز سیکٹر ای الیون میں نوجوان لڑکے لڑکی پر تشدد اور انکی برہنہ ویڈیوز بنانے پر وزیراعظم کو مخبر نے خبر دی،جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک ادارے کو اسائنمنٹ سونپی کہ وہ اس معاملہ کو باریک بینی سے مانیٹر کریں اور حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایسے معاملات میں ناقص تفتیش کے باعث عادی ملزمان کو ریلیف دیا جاتا ہے جس سے جرائم کم ہونے سے مزید بڑھتے ہیں۔

اس پر وزیراعظم نے ٹھان لی کہ اس مقدمہ کو مثالی بناتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور دوسری جانب پولیس کی ناقص تفتیش کا  پہلو سامنے آیا تو انہیں بھی ایک مثال کے طور پر نشان عبرت بنائے جانے کا امکان ہے۔