مردان کچہری دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار 

مردان:مردان انسداد دہشتگردی نے مردان 2016 میں مردان کچہری خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مردان دھماکے میں تین پولیس اہلکار اور 10 شہری شہید ہوئے تھے،مردان واقعہ میں 47 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ مردان گرفتار مبینہ دہشتگرد تلاوت کا تعلق باجوڑ سے ہے،مردان دہشتگرد محب بانڈہ میں دہشتگردی کی عرض سے موجود تھا۔

سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ  ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔