اسلام آباد میں تشدد کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں اور وفاقی پولیس نے ان کے بیانات 161 کے تحت راولپنڈی میں ریکارڈ کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اب آپس میں شادی کر چکے ہیں، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر بیانات کےلیے راضی ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں جب کہ مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔