پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ نے پشاور میں ایک جنازے کے دوران سفید جھنڈے لہرانے کی تصدیق کردی۔
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں گزشتہ رات نماز جنازے کے دوران سفید جھنڈے لہرانے اور نعروں کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ جنازے میں لہرائے جانے والے سفید جھنڈوں پر کلمہ طیبہ بھی درج تھا۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ جھنڈے لہرانے والوں کی نشاندہی ہوگئی، جس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔
معظم جاہ کا کہنا تھا کہ واقعے کا نوٹس لے کر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں، جھنڈے لانے اور افراد اور نعرے لگانے والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی، حکومتی رٹ چلینج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل خیبرپختون خوا کے دارالحکومت میں ایک جنازے کے دوران چند افراد نے مذہبی تنظیم کے پرچم لہرا کر حق میں نعرے بلند کیے تھے۔ اب تک جنازے کے حوالے سے اطلاع سامنے نہیں آسکی۔