لاہور میں گھر سے ماڈل کی لاش برآمد

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے گھر سے ماڈل نایاب کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو میں گھر سے ماڈل نایاب کی لاش برآمد ہوئی ہے، 29 سالہ ماڈل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، مقتولہ غیر شادی شدہ تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے نایاب کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، مقتولہ نایاب کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے مدعی محمد علی کے مطابق وہ بہن کے گھر گیا تو لاش زمین پر پڑی تھی، ماڈل نایاب گھر میں اکیلی رہتی تھی اور ان کے گھر کے باتھ روم کی جالی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔