پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا ”اکیڈیمک کلینڈر“ جاری

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں کیلئے نیا ”اکیڈیمک کلینڈر“ جاری کر دیا ہے۔

 جماعت اول سے پنجم تک نئے کلینڈر میں اردو ٗ انگریزی ٗ ریاضی ٗ جنرل سائنس کے مضامین کو شامل کیا گیا ہے جنہیں قومی نصاب 2020ء کے تحت مرتب کیا گیا۔

قبل ازیں مذکورہ اکیڈیمک کلینڈر کی ریویو کمیٹی سے منظوری حاصل کی گئی تھی۔

 اس ضمن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام نے پشاور سمیت صوبے کے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں نئے اکیڈیمک کلینڈر کی ہارڈ کاپیاں رکھنے کی ہدایات کی ہیں۔

 ایس ڈی ای اوز روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا معائنہ کریں گے اور اکیڈیمک کلینڈر کی موجودگی کو چیک کرنے کے ساتھ اس پر عمل درآمد کے عمل کو بھی مانیٹر کیا جائیگا۔