بیٹے کیلئے نقل کا انتظام کرنیوالا کنٹرولر ملاکنڈ عہدے سے فارغ

خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کو بیٹے کو مبینہ طور پر میٹرک کے امتحان میں نقل کرانے کیلئے خصوصی انتظام پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر کنٹرولر کے بیٹے کو الگ کمرے میں نقل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ میٹرک امتحان میں کنٹرولر مالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنٹرولر مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو محکمہ تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیکرٹری مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کو کنٹرولر کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔