تین معمر بھائی و بہنوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین معمر بھائی و بہنوں کی ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی۔

 ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کا کہنا تھاکہ پولیس کو علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید بدبو کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کچھ ہی فاصلے پر دو خواتین اور مرد کی نعش برآمد ہوئی۔
 
انہوں نے کہاکہ نعشوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے پولیس نے موقع سے خوراک، ادویات اور دیگر اشیا کے سیمپلز حاصل کر لئے ہیں تمام اشیا ء کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا۔

ایس ایس پی نے بتایاکہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کو آگے لے کر جائیں گے گھر سے ملنے والی نعشیں کافی دن پرانی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ زیادہ عمر اور شدید گرمی کی وجہ سے نعشیں گلنا شرو ع ہوئی تھیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق کوئی مشکوک وجہ سامنے نہیں آئی۔