نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم گھروں کی قیمت میں اضافے کی سفارشات

لاہور:نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت تعمیر ہونے والے تین مرلہ گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 ہزار روپے اضافے کی سفارشات کردی گئیں۔

پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے 10 ہزار گھر بنانے جارہی ہے جس کے لیے ہر تحصیل میں تین مرلے کے گھر بنائے جائیں گے۔ 

پنجاب حکومت نے کم آمدن والے افراد کے لیے تین مرلے کے گھر کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار مقرر تھی لیکن اب محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے کیے گئے نئے سروے میں تین مرلے کے گھر کی قیمت میں 3 لاکھ 50 روپے کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔

 نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 14 لاکھ 30 ہزار روپے میں تین مرلے کا گھر اب 17 لاکھ 80 ہزار روپے میں ملے گا۔

 نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے نئے سروے میں اداروں نے گھروں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو پیش کردی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمت کے تعین کے لیے پنجاب کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔