پشاورمیں تین پولیس اہلکار قتل کردیئے گئے

پشاورمیں دو مختلف واقعات میں تین پولیس اہلکار قتل کردیئے گئے 
پولیس کے مطابق دوران پور قرنطینہ سنٹرمیں سب انسپیکٹر اورحولدار کو ڈیوٹی پرمامور پولیس کنسٹیبل نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،سی ٹی ڈی اہلکارکو موٹروے ٹول پلازے کے قریب نامعلوم افرا دنے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، دوران پور واقعے میں فائرنگ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، تینوں جسدخاکی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔

 پولیس لائن پشاورمیں 3 شہید اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سی سی پی او اور ایس ایس پی آپریشن سمیت پولیس کے دیگر اعلی حکام شریک تھے